ویب ڈسک       رپورٹ عطاءاللہ نسیم

بٹگرام بھر میں ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے 217 سکیموں پر زور وشور کیساتھ کام جاری، یونین کونسل گجبوڑی، بانیاں، کوزہ بانڈہ سمیت دیگر علاقوں میں سابق ضلع ناظم و سابق امیدوار قومی اسمبلی عطاءاللہ خان ترند اور ضلع ناظم عطاءالرحمن خان ترند نے باقاعدہ طور پر متعدد سکیموں کا افتتاح کردیا تفصیلات کے مطابق بٹگرام ضلع کونسل کے فنڈ سے ضلع بھر میں تقریبا 217 سکیموں جن میں سڑک کی پختگی، واٹرسپلائی سکیمز، کنویں، راستوں کی پختگی سمیت دیگر سکیمز شامل ہیں پر زور وشور کیساتھ کام جاری ہے اس سلسلے میں ضلع ناظم عطاءالرحمن خان ترند اور سابق ضلع ناظم وسابق امیدوار قومی اسمبلی عطاءاللہ خان ترند نے متعدد سکیموں کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں عطاءاللہ خان ترند نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے فنڈ سے بٹگرام کے عوام مستفید ہونگے منصوبوں کی تکمیل کے بعد عوامی مشکلات ختم ہوجائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترے ہیں انشاءاللہ بٹگرام کے عوام کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ جس جس جونین کونسل میں عوام کو سڑک یا دیگر مسائل کا سامنا تھا وہ اس اے ڈی پی کے زریعے حل ہوجائیں گی انشاءاللہ خدمت کا یہ تسلسل آگے بھی جاری رہے گا انھوں نے مزید کہا کہ بٹگرام کے عوام کے مسائل ہر فورم پر اجاگر کرینگے اور انکے حل کیلئے عملی جدوجہد کرینگے ہم عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

عطاء محمد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں 

بٹگرام عطاء محمد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں خالی تقریر اور سڑک بلاک کرنے سے عوامی مسائل حل نہیں ہوتے ۔ممبر ضلع کونسل فدا محمد پورا کا درعم 
 تفصیلات کے مطابق ممبر ضلع کونسل فدا محمد پوڑہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے بات کرنے والے اصل میں اس منصوبے کیخلاف ملک دشمنی پر یقین رکھتے ہیں کرگ، بنوں ،سوات وغیرہ سے ان لوگوں کو بلا کر بٹگرام میں جلسے وجلوس نکالتے ہیں جو لوگ بیرون فنڈنگ سے سی پیک جیسے ملک فائدہ مند منصوبے کو ثبوتاژ کرنے پر تلے ہوئے ہیں سی پیک متاثرین کے حقوق کے نام بیرون طاقتوں سے ملکر اس منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش کی جارہی ہے انھوں نے مزید کہا کہ قوم کے معاملے اور حقوق کے فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے ہم ترند گروپ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں اور اس کو کر کے دکھاتے ہیں ضلع ناظم عطاءالرحمن خان ترند اور الحاج یوسف خان ترند کے سی پیک کے حوالے سے حالیہ اقدامات کو دیکھ کر عطاء محمد دیشانی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں جو کے ترند گروپ کے علاوہ سی پیک حکام اور ضلعی انتظامیہ کو بھی برا بھلا کہہ رہے ہیں دوسروں کو برا بھلا کہنے والے زرا اپنی گریبان میں جھانک کر دیکھیں انھوں نے مزید کہا کہ ڈی سی نے سی پیک اور حالیہ سنسز کو کامیاب بنانے کیلئے بٹگرام میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے جو کے ان سے ہضم نہیں ہورہا کیونکہ انکو روڈ پر آنے کا بہانہ چاہئے اور اپنے ساتھ دس بندے لا کر یتیم چوک میں لائن بنا دیتے ہیں جس سے گاڑیاں جام ہوتی ہے اور موصوف تقریر شروع کردیتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ موصوف کو میرا یہ مشورہ ہے کہ حقوق اسطرح نہیں ملتے اس کیلئے جدوجہد کرنی پڑتی ہے اور اعلی حکام کے سامنے عوام کے حقوق کی وکالت کرنی پڑتی ہے جو کے ترند گروپ نے کی ہے

جمعیت علماء اسلام کے صد سالہ پروگرام نے تاریخ رقم کر دی 
خبر کی تفصیل کے  لئے کلک کریں  

وزیر اعلی پرویز خٹک کے دورہ بٹگرام نے
 عوامی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا 
Picture
وزیر اعلی پرویز خٹک کے دورہ بٹگرام نے عوامی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا... تفصیل کے لئے کلک کریں